ضمنی الیکشن پی بی 35مستونگ کی نشست پر چیف آف بنگلزئی سردار کمال خان بنگلزئی کی جیت نوشتہ دیوار بن گئی ہے،میر حضور بخش بنگلزئی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:14

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) قبائلی رہنماء میر حضور بخش بنگلزئی،عبدالوحید بلوچ،رضوان بدوزئی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضمنی الیکشن پی بی 35مستونگ کی نشست پر چیف آف بنگلزئی سردار کمال خان بنگلزئی کی جیت نوشتہ دیوار بن گئی ہے مستونگ میں آئے روز عوام کی جوق در جوق شمولیت اس بات کی دلیل ہے کہ مستونگ کے عوام سردار کمال خان بنگلزئی کی قائدانہ صلاحتیوں کے معترف ہیں اور انکی جیت یقینی ہے عوام 14اکتوبر کو اپنے گھروں سے نقل کر سردار کمال خان بنگلزئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں کیونکہ سردار کمال خان بنگلزئی واحد لیڈر ہیں جو خیر خواں بلوچستان اور صوبہ بھر میں بلوچ قوم میں اپنی مثال آپ ہیںضمنی الیکشن میں عوام اپنے محبوب قائد سردار کمال خان کو کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا کہ مستونگ کے عوام سبز باغ دکھانے والوں سے اچھی طرح باخبر ہیںاور کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے چودہ اکتوبر کا سورج سردار کمال خان بنگلزئی کی کامیابی کا نوید لیکر طلوع ہوگا انشاء اللہ تعالی سیاسی حریفوں کو عبرت ناک شکست سے دوچارکرینگے

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں