بولان،عوام اپنے بل ماہوار جمع کرائیں کنڈا کلچر کے خاتمے میں عوام کیسکو آپریشن سے تعاون کریں، جاوید اقبال

ہفتہ 9 فروری 2019 20:06

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) عوام اپنے بل ماہوار جمع کرائیں کنڈا کلچر کے خاتمے میں عوام کیسکو آپریشن سے تعاون کریںصارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا بجلی بابت مسائل تحریری طور پر دیں حل کیا جائیگا ڈھاڈر کیلئے 132کے وی کاگرڈ اسٹیشن منظور ہوچکا ہے بجلی کی کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ میں کمی عوامی تعاون سے ممکن ہے ان خیالات کا اظہارسپرنٹنڈنگ انجینئرآپریشن سرکل کیسکو (ایس ای)سبی جاوید اقبال کی سربراہی میںسب ڈویژن کیسکو ڈھاڈرآفس میںانعقاد کیئے گئے کھلی کچہری سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پرڈی سی ایم سبی منصور احمد،ایس ڈی او سبی محمد دین انصاری ،مرید خان بنگلزئی،لائن سپریٹنڈنٹ علی حیدر مگسی،بابو نصر اللہ رند بھی موجود تھے اس موقع پرمختلف عوامی ،سیاسی ،سماجی،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میںشرکت کی اورڈھاڈر میںبجلی کی موجودہ بحرانی صورتحال،کم وولٹیج اور دیگر بجلی سے متعلق مسائل پربیان کیئے جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نادھندگان کے خلاف کاروائی بلا امتیاز جاری رکھے گے عوام کو بجلی کی ترسیل انکا حق ہے لیکن عوام بھی کیسکو ٹیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے کیسکو اور عوامی رابطہ کاری ادارے کے مابین حائل رکاوٹیں دور ہوسکیں گی بجلی چوری کرنے والے ملک اور قوم کے خیر خوا نہیں کنڈا کلچر کی وجہ سے تاریں آپس میں ٹکراتے ہیں جس سے ٹرانسفارمر جل جاتے ہیں جبکہ بجلی کی ترسیل میں بھی فالٹ آجاتا ہے جسکا خمیازہ صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے ڈھاڈر میں کیسکو کی واجب الادا بقایاجات کروڑوں روپے بنتے ہیں سرکاری دفاتر کی اکثریت ڈیفالٹر ہیں بقایاجات کی ادائیگی اور ریکوری نہ ہونے کی وجہ سے مجبوری لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اپنی بقاجات کی ادئیگی کو جلد ممکن بنائیں اور کنڈا کلچر کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں تو کیسکو بھی عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے وولٹیج اور لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائیگی لیکن اس ضمن میں ضروری ہے کہ واپڈا کے ساتھ تعاون کیا تاکہ ریکوری ممکن ہو اور عوام کو بجلی اور کم وولٹیج کی پریشانی سے چھٹکارہ مل سکے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں