لیویز تھانہ ڈھاڈر میں لیویز کمانڈو فورس کچھی میں تقسیم یونیفارم دیگر سامان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 7 مارچ 2019 16:41

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) لیویز تھانہ ڈھاڈر میں لیویز کمانڈو فورس کچھی میں تقسیم یونیفارم دیگر سامان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈرمنیر احمد سومرو تھے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر سمیت تحصیلدار ڈھاڈر لیاقت علی جتوئی،نائب تحصیلدار کامران رئیسانی،میجررسالدار ماما غلام حسین سمالانی،انچارج لیویز تھانہ عبدالمالک اور دیگر نے لیویز فورس کچھی کے جوانوں میں یونیفارم اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر منیر احمدسومرو نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی کے خصوصی تعاون اور اپنی مدد آپ کے تحت لیویزفورس کچھی کے جوانوں میں یونیفارم اور سامان تقسیم کر رہے ہیں تاکہ فورس کی استعدادکار کو بڑھایا جائے اور لیویزجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کچھی اپنی مدد آپ کے تحت جوانوں کے قومی شاہراہ پر قائم چوکیوں میں سولر بیٹری سامان،لیویز تھانے ڈھاڈر کی تزئین آرائش ،کمانڈو بیس میں ضروری سامان مہیا کررہا ہے اور لیویز کے جوانوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی وسائل میں رہتے ہوئے انہیں مکمل سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہیں کیونکہ لیویزکمانڈو فورس کے جوان ہی ہماری اصل طاقت ہیں جنکی پیشہ ورانہ مہارتی خدمات کا اعتراف صوبہ بھر میں کیا جاتا ہے اس فورس کو پورے بلوچستان میں اعزاز حاصل ہے کہ اسنے انتہائی قلیل عرصے میں اپنی صلاحتیوں کالوہا منوایا ہے لیویز کمانڈو فورس بلا شبہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل امن امان کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ لیویز میں ہمارے سینئر انتظامی آفیسران کی خدمات کی بدولت آج لیویز فورس کو جو اعزاز حاصل ہوا ہے اسکا کریڈٹ انہیں بھی جاتا ہے جنکی کاوشوں کی بدولت لیویز کمانڈو فورس کچھی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس نے انتہائی مختصر مدت میں ریکارڈ کامیابیاں اپنے نام سمیٹے انہوں نے مذید کہا کہ کچھی انتظامیہ کی آفیسران کی پوری ٹیم داد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایک ایسی فورس کو تشکیل دیکر تناور درخت بنایا جسکی شاخوں کے سائے میں عوام پر سکون اور پر امن ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں