مچھ میں دو ٹرکوں میں تصادم کے باعث دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی

اتوار 17 مارچ 2019 14:35

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) بولان کے علاقے مچھ میں 2 ٹرکوں میں تصادم کے باعث دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مچھ کے قریب قومی شاہراہ پر ایک ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے باعث دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال مچھ منتقل کر دیا گیا ہے،جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد کامران اورمحمد شفقت کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے جبکہ زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں