سیلابی ریلے میں پھنسے ہندویاتری بحفاظت ریسکیوکے بعد ڈیرہ مرادجمالی پہنچنے پر شاندار استقبال

یاتریوں نے پاک فوج حکومت بلوچستان اورایف سی کے حق میں نعرے لگائے سیلابی ریلے میں پھنسے یاتریوں کو چھتیس گھنٹوں بعد تین ہیلی کاپٹرزکے ذریعے پاک فوج، ایف سی بلوچستان کی کوششوں سے نکالا گیا

پیر 15 اپریل 2019 20:35

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) ضلع بولان میں سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے 170سے زائد ہندویاتری بحفاظت ریسکیوکے بعد جب ڈیرہ مرادجمالی پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا یاتریوں نے پاک فوج حکومت بلوچستان اورایف سی کے حق میں نعرے لگائے سیلابی ریلے میں پھنسے یاتریوں کو چھتیس گھنٹوں بعد تین ہیلی کاپٹرزکے ذریعے پاک فوج، ایف سی بلوچستان کی کوششوں سے نکالا گیا جنہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تین بسوں پر اپنے آبائی علاقوں کی جانب بھیجا گیا یاتری جب ڈیرہ مرادجمالی پہنچے تو ہندوپنچائیت کے سرکردہ رہنماء مکھی مانک لعل کی قیادت میں ان کا استقبال کیا یاتری اپنی بسوں سے نیچے اترے ہی پاک فوج ایف سی بلوچستان اورحکومت بلوچستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے اورایک دوسروں کو گلے مل کر مبارکباد دیتے رہے یاتریوں کی خوشی میں ڈھول بھی بجائے گئے اس موقع پر گھنشام داس،رتن لعل،سنجے کمار پنجوانی، سترام داس،ینگ ایکتا سوسائیٹی کے راجیش کمار،گنشام داس،سنی کمار،روشن لعل،پیسورام، راجہ،پرکاش کمار، رتن کمار ڈیمبلا سمیت دیگر بڑی تعدادمیں ڈیرہ مرادجمالی سے تعلق رکھنے والے ہندوپنچائیت کے افرادموجودتھے یاتریوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک نئی زندگی دی ہے ہم موت کے منہ سے واپس آئے ہیں ہم تین دنوں سے ہمیں کھانے پینے کی کوئی اشیاء موجودنہیں تھی ہمارے کھانے پینے کے سامان بھی سیلابی پانی میں بہہ گیا جس کے باعث ہمیں بھوک اورپیاس کا سامناکرناپڑا ہم وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان،کورکمانڈر بلوچستان، ایف سی کے سیکٹرانچارج،لیویز،ضلعی انتظامیہ سمیت وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رندکے شکرگزارہیں کہ انہوں نے ہم تمام یاتریوں کی مددکی۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں