بھاگ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیرا میڈیکس اپنے ڈیوٹی کے دوران غیر محفوظ ہیں

پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن

بدھ 17 اپریل 2019 20:54

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کچھی کے صدر بشکل خان سومرو،جنرل سیکرٹری محمد ندیم ہانبھی،چئیرمین بشیر احمد چھلگری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری نصر اللہ جتوئی،پریس سیکرٹری شیردل جلبانی،فنانس سیکرٹری فضل محمد باروزئی،نائب صدر برکت علی جتوئی دیگر عہدیداروں نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھاگ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پیرا میڈیکس اپنے ڈیوٹی کی دوران غیر محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ویکسینٹر لعل بخش کا موٹر سائیکل چوروں نے اسلحہ کے زور پر چھین لیا جسے چار روز ہوگئے ہیں انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا لیکن تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے اہلکار اپنی جان جھوکوں میں ڈال کر عوام کو صحت کی سہولیات دور دراز علاقوں میں انکی دہلیز پر پہنچاتے ہیں انتظامیہ کا فرض ہے کہ و ہ امن امان بحال رکھے لیکن بھاگ میں انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے دن دہاڑے عوام کو لوٹا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پیرا میڈیکس کو کسی بھی حالت میں نہیں چھوڑ سکتے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کچھی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تین دن کے اندر مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کرکے چوروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت پیرا میڈیکس احتجاجی آنے والے پولیو مہم سے بطور احتجاج بائیکاٹ کرینگے جسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں