جمہوریت کو بچانے کے دعویدار اصل میں اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے ایک پیج پر آئے ہیں ،سرداریار محمد رند

ریلیف کے نام پر جتنا سامان سیلاب متاثرین کو دیا گیا یہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیں،معاون خصوصی برائے وزیر اعظم

پیر 20 مئی 2019 18:05

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے پانی،بجلی،قدرتی وسائل چیف آف رند قبائل رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ جمہوریت کو بچانے کے دعویدار اصل میں اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے ایک پیج پر آئے ہیں ن لیگ اور پی پی پی کی حکومتوں نے عوام کو قرضوں کے منوں مٹی بوجھ تلے دبا دیا ملک کی معیشت کی ابتری کے ذمہ دار بھی یہی لوگ ہیں ،ضلع کچھی میں حالیہ بارشوں کے بعد تباہی سے انتا ریلیف متاثرہ خاندانوں کو نہیں مل سکا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر کے قبائلی رہنماء وڈیرہ علی احمد رند کی جانب سے دیئے گئے افطار پارٹی کے بعد قبائلی عمائیدین اور پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب میںکیا سردار رند نے اس موقع پر کہا کہ حالیہ شدیدبارشوں نے ضلع کچھی میں وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر اور انکی املاک کو نقصان اور لاکھوں ایکڑز پر پھیلی تیار فصلیں تباہ ہوئی ہیں حکومت کی جانب سے جتنا ریلیف انکو ملنا چاہیئے تھا وہ نہ مل سکاانہوں نے ضلع کی تباہ حالی کے بعد عدم فنڈنگ پر تشویش کا اظہار بھی کیاریلیف کے نام پر جتنا سامان سیلاب متاثرین کو دیا گیا یہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے انہوںنے کہا کہ کچھی کینال کی تکمیل سے یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آسکے گے اور اس سے لاکھوں ایکڑز زمین سیراب ہونگے جس سے کچھی سمیت پورے صوبے میں خوشحالی آئیگی انہوں نے مذید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے افطار ڈنر کے موقع پر جمہوریت کو بچانے کے دعویداروں کا اکھٹا ہونا در حقیقت اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے ایک پیج پر آئے ہیںن لیگ اورپی پی پی کی سابقہ حکومتوں کی وجہ سے ملک کی معیشت قرضوں کے منوں مٹی تلے دب گئی ہے جس کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں اب یہ کس منہ سے عوام کے نام پر سیاست کرکے جمہوریت کو بچانے کے دعوے کر رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں انشاء اللہ بہت جلد ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامذن ہوگا عوام پر ترقی کے دروزے کھلے گے آخر میں انہوں نے ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعابھی کی۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں