عید کی خوشیوں میں لیویز کے شہداء کی بیواؤں اور انکے خاندان کو شامل کئے بناء عید کی خوشیاں پھیکی پڑ جاتی ہیں ،سلطان احمد بگٹی

عید خوشی کا دن ہے اور اس خوشی کے موقع پر ہم اپنے ان شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ، ڈپٹی کمشنر کچھی

ہفتہ 1 جون 2019 19:12

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2019ء) عید کی خوشیوں میں لیویز کے شہداء کے بیواؤں اور انکی خاندان کو شامل کئے بناء عید کی خوشیاں پیکھی پڑ جاتی اسلام بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ خوشیوں کے موقع پر غریبوں کو بھی اسکا حصہ بنایا جائے عید الفطر کے موقع پر مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی کا خطاب اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر منیر احمد سومرو،بابو فدا اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر کچھی نے لیویز شہداء میں راشن تقسیم کرنے کے بعد ضلع کے تمام تحصیلداروں کو اپنے ایریا زمیں لیویز فورس کے شہداء مستحق خاندانوں میںراشن تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کیئے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عید خوشی کا دن ہے اور اس خوشی کے موقع پر ہم اپنے ان شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا لیویز کے شہداء کے بیواؤں اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرکے اپنائیت کا احساس ہورہا ہے اور دین اسلام کی بھی یہی تلقین ہے کہ خوشیوں کے موقع میںپر غرباء کو بھی یاد رکھا جائے

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں