’( مچھ بولان کے سیاسی عوامی حلقوں نے مچھ میں اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار اور انسانی جانوں کیساتھ سرعام کھیلنے پر تشویش کااظہار کردیا

جمعہ 7 جون 2019 20:26

iمچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2019ء) مچھ بولان کے سیاسی عوامی حلقوں نے مچھ میں اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار اور انسانی جانوں کیساتھ سرعام کھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ میں نان کوالیفائیڈ اور ان پڑھ لوگ کلینک کھول کر انسانی جانوں سے انتہائی دیدہ دلیری کیساتھ کھیل رہے ہیںانسانی جانوں میں پائی جانیوالی امراض کے نام سے بھی یہ لوگ واقف نہیںلیکن ہروقت یہ لوگ اپنے کلینکس میں بیٹھ کر مریضوں کا علاج کرتے نظر آتے ہیں امراض سے لاعلمی کیوجہ سے مریض بہتر ہونے کے بجائے انکے زندگی دائو پر لگ جاتی ہے المیہ یہ ہے کہ اتائی ڈاکٹروںکے شاگردبھی اپنے کلینکس کھول کر بیٹھ گئے ہیں اور انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے کے علاوہ اپنے میڈیکل اسٹوروں کے ادویات کی فروخت اور پیسے لوٹ رہے ہیں ضلعی ہیلتھ کچھی بولان کے انتظامیہ نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کررکھی ہوئی ہے عوامی حلقوں نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے سال قبل بھی عوامی شکایت پر مچھ میں اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی کی جو برائے نام اور فوٹو سیشن تک ہی محدود ہوکر رہ گئی جس کے بعد اتائی ڈاکٹرز مزید اپنا دھندہ دیدہ دلیری کیساتھ جاری رکھا محسوس ایسا ہورہا تھا کہ ان کیخلاف کاروائی نہیں بلکہ انہیں انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ہے مچھ کے شہری سالوں سے اتائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں علاج کرانے پر مجبور ہیں جس کیوجہ سے شہر میں مریضوں کے تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے عوامی حلقے نے وزیر صحت بلوچستان سیکرٹری صحت بلوچستان ڈپٹی کمشنر کچھی ڈی ایچ او کچھی سے مچھ اتائی ڈاکٹروں کے جاری لوٹ مار اور انسانی جانوں سے کھیلنے کا نوٹس لے کر ان کیخلاف کاروائی کرے بصورت دیگر شہری محکمہ صحت کی بے حسی کیخلاف احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں