کچھی لیویز فورس کی کامیاب کارروائی ، بدنام زمانہ خطرناک مطلوب ملزم کاروائی کے بعد گرفتار

ہفتہ 8 جون 2019 18:14

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2019ء) کچھی لیویز فورس کی کامیاب کاروائی، بدنام زمانہ خطرناک مطلوب ملزم کاروائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا،ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی نیصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے امن امان پر کوئی خلل برداشت نہیں کرینگے شرپسند عناصروں کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار ڈھاڈر میر لیاقت جتوئی،انچارج لیویز تھانہ نصر اللہ سمالانی،بابو فدا اور دیگر لیویز فورس نے بالاناڑی لنک روڈپرکامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکو عبدالجبار ولدغلام جان قوم جتوئی سکنہ سنی کو گرفتار کرلیا ملزم روڈ ڈکیتی،چوری اور دیگر وارداتوں میں لیویز کو مطلوب تھا ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے علاقہ غیر منتقل ہونا چاہتا تھا لیکن لیویز فورس نے کامیاب کاروائی میں حراست میں لے لیا ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس ضلع کچھی میں امن امان کی بحالی میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کرینگے جرائم پیشہ عناصر کیلئے ضلع میں کوئی جگہ نہیں شرپسند عناصر کے دن گنے جا چکے ہیں انشاء اللہ انکے دیگر ساتھی بھی بہت جلد قانون کے کٹہرے میں ہونگے انہوں نے کہا کہ امن امان میں خلل ڈالنے والے عناصر قانون سے بالاترنہیںضلع کے امن پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے امن امان کو ہر صورت پر برقرار رکھیں گے جس کیلئے تمام محدود وسائل کو بروئے کار لائیں گے

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں