موصوف سوشل میڈیا پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر منفی رویے استعمال کرکے اپنے کرپشن کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں،صدرپریس کلب ڈھاڈر

ہفتہ 8 جون 2019 18:14

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2019ء) پریس کلب ڈھاڈر کے صدرمحمد عارف بنگلزئی،نائب صدر رئیس نورو ز خان ایری،جنرل سیکرٹری قاضی عرفان،سرپرست اعلیٰ نصیر بلوچ،پریس سیکرٹری عبدالحئی گولہ،خازن شیر محمد رند،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اشوک کمار،ممبران عبد الرحمان ،شنکر کمار اور دیگر نے مشترکہ بیان میں بھاگ پریس کلب کے صدر عبد الرحمان بنگلزئی کو ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نصیر آباد ڈویژن کی جانب سے جارحانہ رویے اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف سوشل میڈیا پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر منفی رویے استعمال کرکے اپنے کرپشن کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں سینئر صحافی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ کو خود سے منسوب کرنا موصوف کی کرپشن اور نالائقی کی منہ بولتا ثبوت ہیں موصوف آفیسراپنے رویے میںتبدیلی لائیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت احتجاج کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں