بجلی لی لائن لاسز سے بچنے اور وولٹیج کی کمی کو دور کرنے کیلئے آپریشن کر رہے ہیں ،

بجلی عوام کی امانت ہے عوام اسے امانت سمجھ کر استعمال کریں ، ایکسئین کیسکو

جمعرات 13 جون 2019 20:21

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) ایکسئین کیسکو سبی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او ڈھاڈر کی سربراہی میں لائن سپریٹنڈنٹ ڈھاڈر نوید مراد رخشانی کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے ڈھاڈر میں بجلی چوروں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کرکے درجنوں غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کردیا اور غیر قانونی تاروں کو قبضے میں لے لیا انہوں نے ڈھاڈر رند علی اور دیگر مختلف مقامات پر آپریشن کے دوران ناجائز طریقے سے لگائے گئے کنڈہ تاروں کو نکال کر غیر قانونی بجلی کی کنکشنز کو کاٹ دیا بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی لی لائن لاسز سے بچنے اور وولٹیج کی کمی کو دور کرنے کیلئے آپریشن کر رہے ہیں بجلی عوام کی امانت ہے عوام اسے امانت سمجھ کر استعمال کریں جہاں بھی غیر قانونی بجلی کی تاریں لگی ہوئی ہوں انکے خلاف اطلاع دیں ہماری ٹیمیں ایسے غیر قانونی تاروں کو کاٹ کر عوام کو بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ سے بچانے کیلئے اقدامات کرینگے انہوں نے کہا کہ کنٖڈا کلچر کے خلاف عوام کو واپڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا تب ہی انہیں بجلی کی کم وولٹیج سے چھٹکارہ مل سکتا ہے بجلی کی چوری در اصل عوام کی چوری ہے بجلی چور عوام کے دشمن ہیں جنکی وجہ سے آپریشن کے دوران بجلی کی منقطع ہونے کا ملبہ ان پر بھی پڑتا ہے صارفین کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے ماہانہ مقررہ وقت پر اپنے بجلی کے بلز باقاعدگی کے ساتھ جمع کریں تاکہ وہ دوران کاروائی کسی بھی قسم کی زحمت سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں