ترقیاتی اسکیمات کے ٹینڈرز کی بلاوجہ منسوخی من پسندٹھیکیداروں کو نواز کے مترداف ہے، یونس سمالانی

اتوار 30 جون 2019 20:10

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2019ء) مچھ بولان کے قبائلی سماجی سیاسی شخصیت حاجی محمد یونس سمالانی نے میونسپل کمیٹی مچھ میں ترقیاتی اسکیمات کے ٹینڈرز منسوخی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلاوجہ منسوخی کو من پسندٹھکیداروں کو نوازکیلئے راہ ہموار کرنے کی مترداف تصور کرتے ہیں چیف آفیسر نے مچھ اسکیمات کے ٹینڈرز کے منسوخی کے حوالے سے وضاحت نہیں کی اور نہ ہی کوئی موثر جواز پیش کیا جس پر ہمیں تشویش لائق ہے تحفظات دور نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مچھ کے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مچھ شہر میں مختلف ترقیاتی اسکیمات کیلئے 27جون کو میونسپل کمیٹی مچھ میں چیف آفیسر کے زیر نگرانی ٹینڈرز ہونے تھے تمام ٹھکیداروں نے ٹینڈرز میں حصہ لینے کیلئے بھرپور شرکت کی لیکن چیف آفیسر نے بلاوجہ ٹینڈرز کو منسوخ کردیا جس پرہمیں شدید تحفظات ہیں اور چیف آفیسر نے منسوخی سے متعلق کوئی موثر وضاحت بھی نہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ٹینڈروں منسوخ کرنا من پسند ٹھکیداروں کو نوازنے کیلئے کیا گیا ہے اگر چیف آفیسر کیجانب سے جانب داری کا مظاہر ہکیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں