لیویز پولیس کی مشترکہ کارروائی ،بدنام زمانہ اشتہاری ملزم فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک

قبضے سے کلاشنکوف، میگزین،درجنوں راؤنڈز بر آمد ،کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کیلئے ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے نقد انعامات

پیر 19 اگست 2019 19:54

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) لیویز پولیس کی مشترکہ کاروائی،بدنام زمانہ اشتہاری ملزم فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف،دو عدد میگزین،درجنوں راؤنڈز بر آمد کاروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کیلئے ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے نقد انعامات ضلع کچھی کی امن کو داؤ پر لگنے نہیں دینگے امن کی بحالی اور قانون کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی اور ڈی پی او کچھی ارشاد احمد گولہ کی پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پرکچھی لیویز،بھاگ پولیس اور بھاگ لیویز نے بھاگ سٹی میں گزشتہ روز علی الصبح خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں بدنام زمانہ اشتہاری ڈاکو اسرار عرف بھورو گویا جسے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا جسے سول ہسپتال بھاگ منتقل کیا جارہا تھا لیکن راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی اور ڈی پی او کچھی ارشاد احمد گولہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدنام زمانہ ڈاکواشتہاری ملزم اسرار عرف بھوروگویاجو ضلع کچھی سمیت دیگر اضلاع کے پولیس اور لیویز کو قتل ،اقدام قتل،روڈ ڈکیتی ،اغواء برائے تاوان اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھے کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد گولیاں لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں انکے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف،دو عدد میگزین،درجنوں راؤنڈز بر آمد ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بختیار آباد کے قریب روڈ ڈکیتی کے دوران ایک گروہ کے ہمراہ کاروائی میں مسافروں سے نقدی چار لاکھ کچھ موبائلز بھی چھینے تھے اس واردات میںبھی ملزم کا نام تھا علاوہ ازیں اسی روڈ پر دوران سفرسندھ کے ایک مقامی ایم پی اے کو بھی اسی گروہ جس میںملزم شامل تھا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر ضلع کچھی کے امن کو جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں یر غمال ہونے نہیں دینگے ہر حال میں امن قائم رہے گا امن کی بحالی میں لیویز اور پولیس کے جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ضلع کی امن پر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی ۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں