اداروں کے مابین چیک اینڈ بیلنس کو برقرار رکھا گیا ہے ضلع میں ڈیوٹی نہ دینے والے آفیسران کے خلاف کاروائی ہوگی،میر سلطان احمد بگٹی

ہفتہ 24 اگست 2019 22:52

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی نے کہا ہے کہ اداروں کے مابین چیک اینڈ بیلنس کو برقرار رکھا گیا ہے ضلع میں ڈیوٹی نہ دینے والے آفیسران کے خلاف کاروائی ہوگی صحت،تعلیم،آب نوشی عوام کے بنیادی حق ہیں انہیں ملنا چاہیے ضلع کچھی کے نئے لیویز کے ریکروٹس فی الفور اپنے جائے تعیناتی متعلقہ تھانوں میں حاضری رپورٹ پیش کریں بصورت دیگر انہیں غیر حاضر تصور کیا جائیگاامن امان اور عوام کی جان مال کی تحفظ ہر قیمت پر کرینگے عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ ضلع کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے سرپرائز وزٹ کیئے جائیں گے ضلع کی تقدیر حصول تعلیم سے ہی بدل سکتی ہے اساتذہ قوم کے معمار ہیں بچوں کی تعلیم تربیت پر کوئی کسر نہ چھوڑیں کیونکہ یہی بچے کل اسی ضلع کے والی وارث ہیں انکی تعلیم اچھی ہوگی تو یہ مستقبل میں اچھے عہدوں پر فائز ہوکر عوام کی خدمت کرینگے انہوںنے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی تبدیلی کی وجہ بنتی ہے جن اقوام نے تعلیم سے دوستی کرکے اسے اپنایا آج ترقی کے دوڑ میںسب سے آگے ہیںتعلیم دور جدید کا سب سے بڑا ہتھیار ہے جس سے تاریخ رقم کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کا مقابلہ تعلیمی میدان میں لوہا منوایا کر کیا جاسکتا ہے تعلیم ہوگی تو جہالت کا خاتمہ اورترقی اور خوشحالی کی منور کرن سے معاشروں کو صحیح سمت پر گامذن کیا جاسکے گا

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں