مفادپرستوں کا دور گزر چکا ،کچھی کے عوام کو مفاد پرستوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، میر سردار خان رند

عوام کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جو وعدے کیئے ان پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے،مرکزی چیئر مین رند قومی اتحاد

پیر 23 ستمبر 2019 17:47

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) رند قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین ،سابق چیئرمین ضلع کونسل کچھی بولان میر سردار خان رند نے کہا ہے کہ مفادپرستوں کا دور گزر چکا عوام کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جو وعدے کیئے ہیںان پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے کچھی کے عوام کو مفاد پرستوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ماضی میں ترقیاتی اسکیمات کے نام پر منظور نذر افراد میں عوامی پیسوں کو بے دریغ لوٹا گیا اور ریکارڈ کرپشن کی گئی کچھی اور صوبے کے محکوم عوام کی خدمت کو نصب العین بنایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رند پینل کچھی ڈھاڈر کیوفود کی قیادت کرنے والے محمد عارف بنگلزئی سے گفتگو میں کیا اسموقع پر میر حضور بخش بنگلزئی،عبدالحئی گولہ،قاضی عبید ،وسیم رند اورصوبے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنماء اور عمائدین بھی موجود تھے سردارزادہ میر سردار خان رند نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز پسندہ علاقوں کے عوام کی فلاح بہبود کیلئے رند پینل روز اول سے کوشاں ہیں ہماری ترجیحات عوام کے جائز حقوق ہیں جن کیلئے میدان سیاست میں قدم رکھا ہے بلوچستان بلخصوص ضلع کچھی میں عوام کا استحصال کیا گیا ترقی کے نام نہاد دعوؤں کے زریعے کرپشن کی نت نئی مثالیں قائم کی گئیں اور حکومت میں رہ کربھی عوام کو سبز باغ دکھائے گئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے انشاء اللہ عوام کی امنگوں کی عین مطابق ضلع کچھی میں ترقیاتی اسکیمات اور روزگار میں تمام اقوام کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کرکے اپنے دعوؤں کو عملی جامعہ پہنائیں گے ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیںماضی کی نسبت ضلع کچھی میں امن امان کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے پہلے عوام سڑکوں پر سفر کرنے سے گریز کرتے تھے رات کے اوقات کار میں قومی شاہراہوں پر عوام کو لوٹا اور انہیں اغواء کیا جاتا تھا لیکن دور بدل چکا ڈاکوؤں اور لٹیروں کیلئے ضلع کچھی میں کوئی جگہ نہیں آج ضلع میں امن کی فضائیں ہیں اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے عوام نے جس تبدیلی کیلئے سردار یار محمد رند کو ووٹ ویکر منتخب کیا ہے انشاء اللہ انہیں مایوسی نہیں ہوگی انہوں نے مذید کہا کہ ضلع میں کچھ مفاد پرست عناصر جو رند پینل کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے اپنی ناکامی کو چھپانا چاہتے ہیں ان پر واضح ہو کہ اب وہ آئندہ پانچ سال تک صبر سے کام لیں اور انشاء اللہ آنے والا دور بھی رند پینل کاہی ہوگا ضلع کچھی کی سیاست سے مفاد پرستوں اور نعروں کو دور گزر چکا عوام نے انکی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ درگور کردیا ہے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں