آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کچھی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:53

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کچھی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور انڈیا کی جانب سے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل اور کرفیو کے خلاف اپیکا کے ضلعی صدر وزیر خان بنگلزئی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں اپیکا کے تمام عہدیدار کے علاوہ پیرامیڈیکل کے ضلعی صدور اور دیگر طبقہ ہائی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی رندعلی بازار سے ہوتا ہوا پریس کلب ڈھاڈر کر جلوس کی شکل اختیار کرگئی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور کشمیر کے جھنڈے اٹھاکر کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیری عوام سے ہمدردی کرتے ہعئے جزباتی انداز میں نعرے لگاتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا ریلی کے شرکاء سے اپیکا ضلع کچھی کے صدر وزیر خان بنگلزئی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر بشکل خان سومرو فیڈریشن کے سرور بولانی پی پی ایچ آئی کے صدر عبدالحئی گولہ بابو محمد سلیم مہیسر بابو رحمت اللہ بھٹو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے پانچ اگست سے اب تک کشمیریوں کو دنیا کی بڑی جیل میں مقید کر دیا ہے اور کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 A نکال کر انکی حقیقی حیثیت کو ختم کر دیا جو کہ دنیا کے بڑی جمہوریت کے دعوے دار انڈیا کی دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے پوری قوم کشمیر کاز کیلئے ایک پیج پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک فوج انڈیا کی کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہیجس کا عملی مظاہرہ فروری میں پاک فوج کر چکی ہے انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور کشمیر کا مسئلہ سیاسی ہے جسے یو این قرارداد کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیے انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے میں سنجیدگی سے کردار ادا کریں اور مودی جس نے دنیا کے امن کو دائو پر لگا دیا ہے سے فورًا کشمیر سے کرفیو ہٹانے پر زور دیں انھوں نے کہا ہے کہ اسی لاکھ نہتے کشمیریوں پر ہندوستانی فوج نے عرصہ حیات تنگ کیا ہوا جو کہ انسانی حقوق کی پامالی ہے انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا نے کشمیر میں دراندازی بند نہ کی تو ایٹمی طاقت کے حامل دو ملکوں کے ٹھکراو سے دنیا کا امن بھی تباہ ہوگا ضرورت اس امر کی ہے کہ غاصب ہندوستان کشمیری عوام کی آزادی رائے کو سلب کرنے کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اسکا حل تسلیم کرلے وگرنہ پاکستان اپنے کمشیری بھائیوں کی حمایت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں