جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،پولیس ایریا میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے،ڈی پی او کچھی ارشاد احمد گولہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:11

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈی پی او کچھی ارشاد احمد گولہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا پولیس ایریا میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے، قیام امن کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ضلع کچھی کے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے تھانہ اور ایریا میں جرائم پیشہ عناصر پر گرفت سخت کریں اور کسی کے ساتھ ریاعت نہیں کریں اس موقع پر انکے دفتر میں ایس ڈی او ایریگیشن عبدالشکور سومرو،مقامی صحافی برادری اور دیگر موجود تھے ڈی پی او کچھی ارشاد گولہ کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے گشت کی نفری کو بھی بڑھا دیا ہے عوام، صحافی ،تاجر اور سماجی رہنماء معاشرے میں جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک افراد یا سرگرمی سے متعلق پولیس کو فی الفور اطلاع دیں کاروائی کریںگے انہوں نے کہا کہ ڈھاڈر،مچھ،بھاگ کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ اپنے ایریا میں امن امان کی صورتحال پر کنٹرول رکھیں کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میںلینے کی اجازت نہیں اگر کوئی اسطرح کی حرکت کرے تو اسے گرفتار کیا جائیگا پولیس ہر صورت میں عوام کی جان مال کی حفاظت کا ضامن ہے اور امن امان کی قیام پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں