کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف شہید میر چاکر رند گورنمنٹ انٹر کالج ڈھاڈر میں پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 25 اکتوبر 2019 18:12

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء) کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف شہید میر چاکر رند گورنمنٹ انٹر کالج ڈھاڈر میں پروقار تقریب اور ریلی کا انعقادکیا طلباء کی کشمیری حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی ،تقریب کی صدارت پرنسپل کالج پروفیسر محمد رزاق ابڑو نے کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب میں کالج کے طلباء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اور بھارتی مظالم کی مذمتی تقاریریں کی تقریب کے آخر میں پرنسپل پروفیسر محمد رزاق ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو آج قائم ہوئے 74سال ہوگئے مگر کشمیری مظالم کے حوالے سے یو این او نے مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہے کہاں گئے انسانیت کے علمبردار تنظیمیں کیا انہیں نہتے معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم یاد نہیں آتے یا کشمیریوں کو مسلمان ہونے کے ناطے سزا دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیر میں آرٹیکل 370A35ختم کرکے کشمیری وادی کو ہندو ریاست بنانے چاہتے ہیںکشمیری وادی کو بارود کے ڈھیر میں بدل دیا گیا ہے آئے روز کشمیری نوجوانوںکو شہید کیا جارہا ہے بھارتی افواج معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مگر اقوام متحدہ اور عالم برادری نے خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت چاہتے ہیںانہیں یو این کے چارٹر کے مطابق حق رائے دہی کی اجازت دی جائے بعد ازاں کالج ہذا سے کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالی گئی علاوہ ازیں ملک کی دیگر شہروں کی طرح کچھی کے صدر مقام ڈھاڈر میںبھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ،پی ٹی آئی ،مختلف سکولوں کے طلباء اور عوام نے ریلیاں نکالی ریلی مختلف سکولوں سے نکالی گئی ریلی شاہی چوک پر پہنچ کراختتام پزیر ہوا قبل ازیں ریلی کے شرکاء سے پی ٹی آئی کے وڈیرہ علی احمد رند،حاجی خان جتوئی،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر منیر رند اور دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں