لیویز فورس کچھی کی بد نام زمانہ ڈاکو حسن جتو ئی کے گھر پر چھا پہ ، اشتہاری ملزم سمیت 15 مشکوک افراد گرفتار

ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے لیویز عوام کی جان مال کی تحفظ کا ضامن جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہر حد تک جائیں گے امن امان کو داو پر لگنے نہیں دینگے ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی کاہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 30 اکتوبر 2019 20:43

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2019ء) لیویز فورس کچھی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا، سنی میں خفیہ اطلاع پر بدنام زمانہ ڈاکو حسن جتوئی کے گھر پر چھاپہ لیویز فورس کو مطلوب ملزم فرار ہونے میں کامیاب گھر سے اشتہاری ملزم سمیت 15 مشکوک افراد بھی حراست میں لئے گئے جبکہ ایک عدد کلاشنکوف، شارٹ گن بمعہ راونڈز، پستول،دو عدد موٹر سائیکل، ایک کلو چرس دوربین برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی ،اسسٹنٹ کمشنر سنی سید اسد شاہ، انچارج لیویز تھانہ سنی دفعدارغلام رسول جتوئی،بمعہ کمانڈو لیویز فورس کے ہمراہ تحصیل سنی میں بدنام زمانہ معروف ڈاکو محمدحسن عرف حسن جتوئی کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں لیویز کے چھاپہ سے کچھ دیر قبل ہی لیویز کو مطلوب حسن جتوئی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ چھاپہ کے دوران لیویز نے ڈھاڈر پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم نزیر احمد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاکاروائی کے دوران ،15 مشکوک افراد بھی حراست میں لئے گئے اس دوران گھر سیایک عدد کلاشن کوف بمعہ میگزین، ایک عدد شارٹ گن بمعہ راونڈز، ایک عدد ٹی ٹی پسٹل بمعہ میگزین ، دو عدد موٹر سائیکل ،ایک عدد واکی ٹاکی، ایک دوربین اور کلو چرس برآمد کیا گیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کچھی میر سلطان احمد بگٹی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچھی کے امن میں رخنہ ڈالنے والے علاقے کے خیر خواں نہیں ایسے عناصر سماج کیلئے بوجھ ہیں جنکا قلع قمع کرنا وقت کی ضرورت بن چکا لیویز فورس عوام کی جان مال سے کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دیگی لیویز فورس عوام کی محافظ ہے ضلع میں شرپسند عناصر کی موجودگی ایک چیلنج سمجھ کر ہر اس مقام پر کاروائی عمل میں لائیں گے جہاں جرائم پیشہ عناصر بیٹھ کر امن امان کو خراب کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جرم کی کوئی بھی نوعیت ہو قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں جرائم پیشہ عناصر کیلئے اب ضلع میں کوئی جگہ نہیں کسی کو بھی خاطر میں لائے بغیر ہر صورت امن امان بحال کرکے دم لینگے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں