ڈھاڈر میں پٹرول کی مصنوعی قلت کرنیوالوں کیخلاف عوامی آواز پرضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی،متعدد پٹرول پمپس سیل ،جرمانے عائد

جمعرات 28 مئی 2020 20:15

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) ڈھاڈر میں پٹرول کی مصنوعی قلت کرنے والوں کے خلاف عوامی آواز پرضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی،متعدد پٹرول پمپس سیل اور جرمانے عائد کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار ڈھاڈرنعمت اللہ ترین نے ڈھاڈر میں عید الفطر کی چھٹیوں کے موقع پرپٹرول کی خود ساختہ مصنوعی قلت اور حکومتی کی مقرر کردہ سرکاری ریٹ سے زیادہ منافع خوری کرکے زائد ریٹ لگاکر فروخت کرنے والوں کے خلا ف کاروائی کی گئی جس میں ڈھاڈر اور گردنواح میں مختلف مقامات پر کاروائی کے دوران متعدد پٹرول پمپس کو سیل کرکے مالکان پر جرمانے عائد کیا گیاواضح رہے کہ ڈھاڈرمیں عید کی تہواروں کے مواقع پر اکثر بیشتر جان بوجھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو اچانک اضافہ اور قلت پیدا کردی جاتی ہے اور دونوں ہاتھوں سے صارفین کو لوٹا جاتا ہے تحصیلدار ڈھاڈر نعمت اللہ ترین نے مقامی صحافیوں سے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ عوام تعاون کریں اور ایسے پٹرول پمپس کی نشاندہی کریں جہاں من مانی ریٹ مقرر کرکے پٹرول فروخت کیا جاتا ہے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ سے تجاوز اور منافع کمانے کی چکر وں میں پڑنے والے پٹرول پمپس مالکان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ حکومتی ریٹ پر پٹرول فروخت کریں بصورت دیگر شکایت کو صورت میں سخت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں