ڈھاڈر میں پٹرول کی قلت گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں گھروں میں کھڑی کر دی گئیں ،عوام پریشان

پٹرول کی سپلائی نہیں ہورہی جتنا ذخیرہ تھا استعمال ہوچکا مذید اسٹاک نہیں پٹرول مالکان کا موقف

جمعہ 5 جون 2020 20:13

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) ڈھاڈر میں پٹرول کی قلت گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں گھروں میں کھڑی کر دی گئیں پٹرول کی قلت سے دیگر رو زمرہ کے کام بھی متاثر عوام پریشان،پٹرول کی سپلائی نہیں ہورہی جتنا ذخیرہ تھا استعمال ہوچکا مذید اسٹاک نہیں پٹرول مالکان کا موقف ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی دیگر کئی شہروں کی طرح ڈھاڈر میں بھی پٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سے سر اٹھانے والا بحران ابھی تک ختم نہیں ہوسکا بولان ڈھاڈر سمیت کئی علاقوں میں پٹرول کی سپلائی بند ہونے سے چھوٹی بڑی گاڑیوں سمیت موٹرسائیکلیں گھروں میں کھڑی کر دی گئیں ہیںچند ایک پٹرول پمپ پر بلیک میں پٹرول فروخت کیئے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے پٹرول کی قلت سے گاڑیوں کی آمد رفت متاثر ہوا ہے وہاں گھریلوں روزمرہ کے دیگر کام بھی متاثر ہوتے جارہے ہیں پٹرول سے چلنے والے مشینری بھی بند ہوگئی ہیں جس سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ڈھاڈر میں عید الفطر سے لیکر تاحال پٹرول کی قلت سے معمولات بری طرح متاثر ہیں جبکہ اس ضمن میں پٹرول فروخت کرنے والے پمپ مالکان نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پٹرول کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے جتنا پٹرول اسٹاک تھا وہ بھی اب ختم ہوگیا ہے حکومت فی الفور پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے اور پٹرول کی حالیہ قیمتوں میں کمی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں