ڈھاڈر پولیس کااسمگلنگ گینگ کیخلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری، رواں ہفتے تیسری بڑی کامیاب کاروائی اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 16 جون 2020 22:15

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2020ء) ڈھاڈر پولیس کی اسمگلنگ گینگ کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری، رواں ہفتے تیسری بڑی کامیاب کاروائی دوران چیکنگ رکشے کی خفیہ خانوں سے 82 کلو اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے ایس پی کچھی سید جاوید اقبال غرشین کی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق ایس پی کچھی سید جاوید اقبال غرشین کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او ڈھاڈر نزیراحمد سیال،ایڈیشنل ایس ایچ او مٹھا خان مغیری، سی آئی اے انچارج آئی پی محمد رفیق،اے ایس آئی بہاول خان رند،ہیڈ کانسٹیبل محمد سلیم ابڑو،ہیڈ کانسٹیبل علی نواز ابڑو اور دیگر پولیس ٹیم نے دربی ناکہ ڈھاڈر کے قریب خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے کوئیٹہ سے اندرون سندھ جانے والے آٹو رکشے کے خفیہ خانوںسے دوران چیکنگ 82کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے عامر خان ولد گل محمد قوم بڑیچ سکنہ جیکب آباد کو گرفتار کرکیمقدمہ درج کرلیا واضح رہے کہ ڈھاڈر پولیس کی رواں ہفتے منشیات گینگ کے خلاف یہ تیسری بڑی کاروائی ہے بعد ازاں ایس پی کچھی سید جاوید اقبال غرشین نے اپنے آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش سماج کیلئے ناسور ہیں جنکی وجہ سے ہماری نوجوان نسل اس لعنت کاشکار ہوکر معاشرے میں بے راہ روی کی جانب گامزن ہوتے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کی بھینٹ چڑھ کرمعاشرے میں بگاڑ کا سسب بنتے ہیں ڈھاڈر پولیس کسی بھی صورت ایسے عناصر کو معاف نہیں کریگی جو ہماری نئی نسل کی زندگیوں سے کھیل رہے ہوتے ہیں منشیات کی لعنت کے خلاف ملوث عناصر کی سرکوبی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری ساری رہے گا انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں تین مختلف کامیاب کاروائیوں میں اب تک 148کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں منشیات فروش گینگ کے خلاف پولیس کی کامیاب کاروائیوں کا تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا عوام بھی ایسے عناصر پر نظر رکھیں جو سماج میں بے مختلف برائیوں میں ملوث ہوں ہمیں اطلاع کریں بلا تفریق ایسے عناصر کو قانون کے شکنجے میں ڈال دینگے دریں اثناء عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈھاڈر پولیس کی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھاڈر پولیس کی سمگلنگ گینگ کے خلاف کریک ڈاون سے منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی ہوگی جسے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں