پولیو جیسے وائرس سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلانے چایئے، مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو ہرممکن سیکورٹی فراہم کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر کچھی

پیر 17 اگست 2020 17:40

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی نے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر کیا پولیو مہم میں عوام اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں محفوظ اور صحت مند زندگی گزارنے کیلئے بچوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے حفاظت کیلئے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کیا جائے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی نے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ پولیو جیسے وائرس سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلانے چایئے مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو ہرممکن سیکورٹی فراہم کی جائیگی والدین اپنے بچوں کی پھول جیسی زندگی کو عمر بھر کیمعذوری سے بچانے کیلئے حفاظتی قطرے پلائیں اس ضمن میںکوتائی بچوں کی مستقبل کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اسموقع پر ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹرلیاقت علی رند،ایم ایس ڈی ایچ کیو سول ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی،ڈی ایس وی کچھی فضل احمد باروزئی،پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر بشکل خان سومرو،فیڈریشن کے صدر محمد رفیق بنگلزئی،پی پی ایچ آئی ایمپلائز یونین کچھی کے صدر عبد الحئی گولہ اور دیگر نے بھی بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کی69609 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا حدف مقرر ہے جسے پولیو ٹیموں کے ساتھ سے مکمل کیا جائیگا مہم کیلئی33فکس سنٹرز،65ایریا انچارج،267موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںپولیو مہم کے دوران ضلع کچھی کے تمام دیہاتوں قصبوں اور شہروں کے مقرر کردہ حدف کو حاصل کرنے کیلئے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے مہم کے دوران اگر کوئی بچہ قطرے پلانے سے رہ جائے تو اسے پولیو ٹیموں سے رابطہ کرکے قطرے پلایا جاسکتا ہے جس کیلئے ہمارا عملہ ہر وقت عوامی خدمت میں موجود رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں