بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں اینستھیسیا کی عدم موجودگی کے باعث درجنوں طے شدہ آپریشن منسوخ ،یضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 20 اگست 2020 19:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2020ء) بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں اینستھیسیا کی عدم موجودگی کے باعث درجنوں طے شدہ آپریشن منسوخ کردئیے گئے، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،اینستھیسیا ڈاکٹر کی غیر موجودگی کے باعث آپریشن تھیٹرز بند ، طے شدہ عمل جراحی منسوخ ، صوبے کے دور دراز علاقوں سے آئے مریض رل گئے ۔ عوامی شکایت پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ بی ایم سی ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کی کارروائی ، پیشہ ورانہ امور میں عدم توجہی پر ہیڈ آف انیستھیسا ڈیپارٹمنٹ کو بی ایم سی کی خدمات سے فارغ کردیا گیا اینستھیسیا کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر امجد علی کو بی ایم سی سے فارغ کرکے وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائینسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا کہ کارروائی عوامی مشکلات اور شکایات پر عمل میں لائی گئی، اینستھیسیا کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پیشہ ورانہ امور میں دلچسپی رکھتے ہیں نا ہی خود کو بی ایم سی انتظامیہ کا جوابدہ سمجھتے ہیں، کسی بھی فرد واحد کی عدم توجہی کے باعث عوام کو اذیت و مشکلات سے دوچار کرنا نہیں چاہتے ، لوگ سرکاری اسپتالوں میں بہتر علاج معالجے کی امیدیں لیکر آتے ہیں ، عوام ناامید و مایوس لوٹ جائیں تو ہمیں اپنی سیٹوں پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں، ماتحت اسٹاف سے لیکر اعلی افسر تک ہیلتھ کے ملازمین عوام کے خدمت گار ہیں تفویض شدہ ذمہ داریوں سے عدم توجہی قابل افسوس عمل ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ، عوامی خدمت میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں