بولان، مسافروین اور ٹرک کے درمیان تصادم ، دس افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

اتوار 23 اگست 2020 16:58

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2020ء) بولان کے قریب مٹھڑی کے علاقے میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں