بولان میڈیکل کالج بحالی تحریک کیتادم مرگ بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

پیر 7 ستمبر 2020 21:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2020ء) بولان میڈیکل کالج بحالی تحریک کی تادم مرگ بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہا ، دھرنے پر بیٹھے حالت غیر ہونیوالے افراد کی تعداد 2 ہوگئی،حالت غیر ہونیوالے افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز بولان میڈیکل کالج بحالی تحریک کا تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رہا، دھرنے پر بیٹھے حالت غیر ہونیوالے افراد کی تعداد 2 ہوگئی بولان میڈیکل کالج کے مزید ایک ملازم کی حالت غیر ہونے کے باعث انھیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا بھوک ہڑتال پر بیٹھے حالت غیر ہونیوالے افراد کی تعداد 11 ہوگئی،تحریک بحالی بی ایم سی کے چیئرمین عبداللہ صافی کاکہناہے کہ تادم مرگ بھوک ہڑتال کے باعث حالت غیر ہونیوالے 2 طلبا کی حالت تشویشناک ہے طالب علم کامریڈ بالاچ اور ڈاکٹر طارق بلوچ کو سول اسپتال کے آئی سی یو وارڈز میں منتقل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں