انسدادِ پولیو مہم میں ضلع بھرکے 51547بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانے کا حدف مقرر ہے ، میر سر دار خان رند

مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 267 موبائل ٹیمیں،12 ٹرانزٹ پوائنٹ،33 فکس سنٹرز اور 65 ایریا انچارج اپنی فرائض سر انجام دیں گے، ڈی ایچ اوکچھی

پیر ستمبر 23:56

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) ضلع کچھی میں بھی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح رند قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین میر سردار خان رند نے بچوں کو قطرے پلاکر کردیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹرلیاقت علی رند،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حبیب نصیر ناصر،تحصیلدار ڈھاڈر نعمت اللہ ترین،ڈی ایس وی فضل احمد باروزئی سمیت دیگر نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے میرسردار خان رند نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک قسم کی بیماری ہے جو بچوںکی صحت مند زندگی کا دشمن ہے جو بچوں کو لاحق ہوکر انہیں عمر بھر معذرور بنادیتا ہے پولیوسے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے والے بچے اس وائرس کے حملے سے محفوظ رہتے ہیں ضلع کچھی میں مہم کی کامیابی میں تمام مکاتب فکر کے لوگ کردار ادا کریں اسموقع پر ڈی ایچ اوکچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم میں ضلع بھرکے 51547بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانے کا حدف مقرر ہے جسے پورا کیا جائیگا انہوں نے بتایا کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 267 موبائل ٹیمیں،12 ٹرانزٹ پوائنٹ،33 فکس سنٹرز اور 65 ایریا انچارج اپنی فرائض سر انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ پولیو کی وائرس سے بچاؤ کیلئے والدین اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں اور ہمارے پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے کیونکہ یہ ایک ملکی کاز ہے جسکی کامیابی ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کرکے ملک کی نونہالوں کو اس مرض سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بولان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments