کچ کھو سہ میں زمینی تنا زعہ پر دو گر وپو ں میں فا ئر نگ سے چھ افراد جاں بحق ،آٹھ زخمی

منگل 6 اکتوبر 2020 18:01

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) کچھی کے علاقے لنڈی کھوسہ کے قریبی گاؤں کچ کھوسہ میں زمینی تنازع پر دوگروپوں (کھوسہ اور رند)میںلڑا ئی دو طرفہ فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق آٹھ افرادزخمی زخمیوں اور نعشوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا علاقے میں کشیدگی برقرار لیویز فورس نے علاقے کا محاصرہ کرکے جنگ بندی کرادی تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ضلع کچھی کے علاقے لنڈی کھوسہ کے قریبی گاؤں کچ کھوسہ میں رند قبائل کے زیلی شاخ غلام بولک اور کھوسہ قبائل میں زمین کے تنازع پر قبائلی تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی گئی فائرنگ کی زد میں آنے سے رند قبائل کے دو افراد جن میں قبائلی رہنماء سابق وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی حیات رند اورغلام مصطفی ولد خدائیدادرند جاں بحق جبکہ کھوسہ قبائل کی جانب سے سراج ولد غلام رسول،نعیم،خادم حسین کھوسہ،خالق کھوسہ جاں بحق ہوگئے ہیںجبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میںاعجاز احمدولدغلام رسول ،بلوچ خان،علی شیر ولدبلوچ خان،محمدامین ولد بختیار احمد،عبدالرشید ولدغلام محمد،محمد فاروق ولدعبدالفتح دیگر کے نام فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے شامل تھے واقعہ کی اطلاع پاکر ڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار ڈھاڈر نعمت اللہ ترین انچارج لیویز تھانہ ڈھاڈر بابو فدا جتوئی بمعہ لیویز فورس کے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرکے جنگ بندی کرادی اور پانچ نعشوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر جبکہ ایک کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو ورثاء نے اپنی مدد آپ کے تحت سی ایم ایچ سبی منتقل کیا ہے واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ لیویز نے جائے موقع سے چار افراد کو حراست میں بھی لیا ہے مذید کاروائی لیویز کررہی ہے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں