قیام امن میں لیویز فورس کے جوانوں کی کارکردگی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،مراد خان کاسی

بی ایریا ز میں امن امان کی بہتری کا سہرا ان جوانوں کے سر ہیں جو دن رات عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر کچھی

بدھ 7 اکتوبر 2020 17:17

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء)ڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی نے کہا ہے کہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے فورس کی ٹریننگ بڑی مہارت کے ساتھ کرائی جاتی ہے ماضی کی نسبت اب یہ فورس مکمل تربیت یافتہ فورس کہلاتی ہے قیام امن میں لیویز فورس کے جوانوں کی کارکردگی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا بی ایریا ز میں امن امان کی بہتری کا سہرا ان جوانوں کے سر ہیں جو دن رات عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کی تشکیل قبائلی سیٹ اپ میں ہوئی ماضی میں یہ فورس قبائلی شمار کیا جاتا رہا ہے لیکن جوں جوں زمانہ ترقی کرتا گیا لیویز فورس میں بھی جدت آگئی اب لیویز فورس کا شمار صوبے میں بہادر ی کی علامت سمجھا جاتا ہے ضلع کچھی میں امان امان کی بحالی اور قیام امن میں لیویز فورس کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی گئی ہے شر پسند عناصر اب روپوشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیںکیونکہ لیویز فورس کی بدولت انکی کمر ٹوڑ دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم بحال رکھا گیا ہے محکموں کی کارکرگی پر بھی نظر ہے کوتائی برتنے والے آفیسران کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی آفیسران عوام کے حاکم نہیں خدمت گار ہیںانہیں عوام کو وقت دینا چاہیئے کیونکہ ہمیں سرکار کسی بھی علاقے میں عوام کی حفاظت اور انکی فلاح کیلئے تعینات کرتی ہے ہمیں اپنے پیشے سے مخلصی اور نیک نیتی کے ساتھ کام کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ ضلع میں امن امان مکمل کٹرول میں ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمیشہ عقابی انکھوں سے بیداری کے ساتھ عوام کی جان مال کی تحفظ کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں