پولیو قومی مہم اس میں غفلت ہرگز قبول نہیں کرینگے انسداد مہم کی کامیابی میں علماء

کرام،اساتذہ،والدین،سیاسی سماجی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں ، ڈاکٹر لیا قت علی رند

بدھ اکتوبر 22:28

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پولیو قومی مہم اس میں غفلت ہرگز قبول نہیں کرینگے انسداد مہم کی کامیابی میں علماء کرام،اساتذہ،والدین،سیاسی سماجی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں 26اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کی کامیابی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے پولیوکی وائرس خطرناک ہے اس مرض میں مبتلا بچے عمر بھر معذور ہوجاتے ہیںان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے اپنے دفتر محمدعارف بنگلزئی کی قیادت میں صحافیوںکے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او کچھی جمیل احمد مستوئی،ڈی ایس وی فضل احمد باروزئی،پی پی ایچ آئی کچھی کے صدر عبد الحئی گولہ اور دیگر موجود تھے ڈی ایچ او نے کہا کہ بروز پیر سے شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کی مقرر کردہ حدف کو حاصل کرنے اورصحت مند معاشرے کی قیام کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ پولیو وائرس کے خلاف ہمیں مشترکہ طور پر جنگ لڑنا ہے بحیثیت سماجی شہری ہم سب اس موذی مرض کے خلاف محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ٹیموں کے ساتھ مکمل رابطہ اور تعاون جاری رکھیں جہاں جہاں محکمہ کی ٹیموں نہیں پہنچ پاتی وہاں انکی مدد کرکیاپنے بچوں کو ضروری طور پر اس وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں کیونکہ پولیو نہ صرف ایک بیماری ہے بلکہ یہ بچوں کو خوبصورت زندگی کے رنگ میں بھنگ ڈال دیتی ہے جس کی وجہ سے متاثرہ بچے زندگی بھر معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتے ہیںہمیں بچوں کی مستقبل کو اس خطرناک وائرس سے بچانے کیلئے ابھی سے ہی کمر بستہ ہوکر عملی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارہ پایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بولان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments