تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہمارا تن من دھن سب کچھ قربان ہے ،بابر خان خجک

پیدل لانگ مارچ میں ساتھیوں کے پاؤں میں چھالے پڑ گئے ،زخمی ہونے کے باوجود انکا ایمانی جزبہ کم نہیں ہوا ، ترجمان -تحریک جوانان پاکستان بلوچستان

منگل 10 نومبر 2020 20:01

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) ڈھاڈر تا اسلام آباد پیدل لانگ مارچ کے -تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے صوبائی ترجمان نوجوان قیادت بابر خان خجک نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہمارا تن من دھن سب کچھ قربان ہے پیدل لانگ مارچ میں ہمارے ساتھیوں کے عزائم متزلزل نہیں ہوئے ہمارے حوصلے چٹانوںکی طرح بلند ہیںساتھیوں کے پاؤں میں چھالے پڑگئے زخمی ہونے کے باوجود انکا ایمانی جزبہ کم نہیں ہوا مسلمان سب کچھ برادشت کرسکتا ہے لیکن آقائے دوجہاں سرور کونین نبی کریمؐ کی شان مبارک میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میںپیدل لانگ مارچ کے دوران ناموس رسالت پیدل لانگ مارچ کرنے والوں کی نصرت کیلئے آنے والا وفد جن میں خطیب جامع مطلع العلوم ڈھاڈرمولانا حافظ احمد خان ،ڈھاڈر پریس کلب کے صدر محمد عارف بنگلزئی،سمیع اللہ جلبانی ،شیر جان بلوچ، نصیر احمد بنگلزئی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں کہی اس موقع پر لانگ مارچ کرنے والوں میں بابو عمرانی، غلام فاروق جتوئی،محبوب بلوچ اوردیگر شامل تھے پیدل لانگ مارچ کے قائد بابر خجک نے کہا کہ بولان کچھی کے علاقے ڈھاڈر سے پیدل لانگ مارچ جسکا سفر اسلام آباد تک ہوگاکو آج بارہواں دن ہے ہمارے کوئی ذاتی اور عوامی مطالبات نہیں ہیں فرانس کی جانب سے آپؑ کی شان اقدس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف حکومت پاکستان فی الفور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے جب تک فرانس کا سفیر ملک پاکستان میں موجود رہے گا ہم پر امن اسلام آباد تک لانگ مارچ جاری رکھے گے اور اسلام آباد پہنچ کر آگے کا لائحہ عمل طے کرینگے انہوں ملکی الیکٹرانک میڈیا سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بارہ دن گزر گئے بلوچستان سے سندھ میںداخل ہونے اور اب پنجاب کی حدود میں پہنچنے والے ہیں لیکن تاحال ہمارے پیدل لانگ مارچ کو کوئی خاص کوریج نہیں دی گئی بحیثت مسلمان جس مقصد کیلئے ہم لانگ مارچ کررہے ہیں ملکی میڈیا کے بڑے ٹی وی چینلز ہمیں کوریج دیکر مسلمانی جزبے کا مظاہرے کرے کیونکہ ہمیں اپنی آواز اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھے بے حس حکمرانوں تک پہنچانا ہے جس میں میڈیا اہم کردر ادا کرسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے بڑے نیوز چینلز نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اسموقع پر حافظ احمد خان ،محمد عارف بنگلزئی،شیر جان ،سمیع جلبانی نے پیدل لانگ مارچ کرنے والوں ک جواں حوصلوں کی تعریف کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں