بھاگ کے عوام پندرہ سال سے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،ارباب حاجی شبیر احمد ایری

علاقے کے دو صوبائی وزاراء ہونے کے باوجود شنوائی نہ ہونا افسوسناک ہے ، نوٹس نہ لیا گیا تو سخت احتجاج پر مجبور ہونگے، رہنما بولان یوتھ اتحاد

ہفتہ 14 نومبر 2020 18:48

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) بولان یوتھ اتحاد کے رہنمائوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کی نااہلی سے گرمی ہو یا سردی بھاگ کے عوام کی گزشتہ پندرہ سال سے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ، پانی کے لیے سرگرداں ہیں ،چیف جسٹس کے نوٹس اور عوامی کوششیں سب بے سود، علاقے کے دو صوبائی وزاراء ہونے کے باوجود شنوائی نہ ہونا افسوسناک ہے نوٹس لیا جائے بولان یوتھ اتحاد کا اجلاس قائمقام چیرمین ارباب حاجی شبیر احمد ایری منعقد ہوا جس میں مرکزی جنرل سیکریٹری ارباب سمیع اللہ ایری ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد عمر جتوئی تحصیل صدر محمد زبیر بلیدی ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں بھاگ میں پانی کے بحران اور صوبائی حکومت کی سرد مہری پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا اس موقع پر قائمقام چیرمین ارباب حاجی شبیر احمد ایری نے کہا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای کی نا اہلی سے بھاگ کی عوام گزشتہ پندرہ سالوں سے جوہڑوں اور تالابوں گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں جسکی وجہ سے بچے یرقان پیچس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اب جوہڑوں کا پانی بھی ختم لوگ صبح سے شام تک بچے ہوں یابوڑھے جوان ہوں یا خواتین سب پانی کیلیے سرگرداں نظر آتے ہیں علاقے کے دو صوبائی وزاراء ہونے کے باوجود بھاگ کا پانی مسئلہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا صوبائی حکومت کے وعدے طفل تسلیوں تک محدود جبکہ آفیسران پٹرولنگ کی مد میں لاکھوں روپے سے مستفید ہورہے ہیں عوامی احتجاج صوبائی کمیشن سب بے سود جبکہ صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیئے ہیں سنی واٹر سپلائی کچھی واٹر پلین ڈی ایم جمالی اور شوران لائن پر تینوں لائنوں پے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بھاگ کی عوام زندگی کی بنیادی سہولیات پانی سے محروم رکھنا افسوسناک ہے اگر آفیسران اور عملے کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے تو بسہولت بھاگ کی عوام کو وافر مقدار میں پانی مہیا ہوسکتا ہے صوبائی حکومت نے محکمہ پی ایچ ای پر دست شفقت رکھا ہوا ہے اور دونوں مل کر لوٹ رہے ہیں لیکن انسداد عنوانی کے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکا ہوا ہے ان کو کچھ نظر نہیں آرہا اور بھاگ کی عوام اس جدید دور میں پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہے اب بھاگ کی عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اب عوام کو کسی حد تک جانا پڑے جائیں گے صوبائی حکومت فساد اور عوام کا خون چاہتی ہے اگر حکومت نے نوٹس نہ لیا تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں