خود ساختہ مہنگائی کرنیوالے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائیگی،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر

پیر 23 نومبر 2020 16:38

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حبیب نصیر ناصرنے کہا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے زخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیگی عوام کو اشیاء خردنوش کی فراہمی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی مرتب کردہ اشیاء پر اشیاء ضروریہ فروخت کیا جائے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں انہیں ریلیف مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میںصحافیوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈھاڈر میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے جامع پلان تشکیل دی گئی ہے اشیاء خردنوش کی پرائس کنٹرول کمیٹی کی منعقدہ اجلاس میں قیمتیں طے کی گئی ہیں اس کے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی جس میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کرینگے ہمیں ہر حال میں تعین کردہ قیمتوں پر اشیاء خردنوش کی خرید فروخت کو یقینی بنانا ہوگاتاکہ مہنگائی کی چکی میں پسے غریب عوام کی تھوڑی بہت داد رسی کی جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سستا بازار کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جس میں عوام کی دلچپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے عنقریب ایک اور سستا بازار کا اسٹال لگایا جائیگا جس میں مختلف اشیاء ضروریہ کی چیزیں دستیاب ہونگے جس سے عوام براہ راست مستفید ہوسکیں گے مہنگائی اور گراں فروشی کرنے والے کسی طور شہریوں کے خیر خواں نہیںہوسکتے کیونکہ ایسے عناصر خود ساختہ مہنگائی کرکے ملبہ موجودہ وفاقی حکومت پر گراتے ہیں لیکن عوام کو دھوکہ دیکر مقرر کردہ قیمتوں سے تجاوز کرکے من مانی ریٹ پر اشیاء خردنوش فروش کرنے والوں کے خلاف عوام انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرکے آگاہ کریں تاکہ انکے خلاف کاروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں