ڈپٹی کمشنر کچھی نے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح خانہ بدوشوں کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر کیا

پولیو ایک خطرناک قسم کی وائرس ہے جو چھوٹے بچوں کو لاحق ہوکر انہیں عمر بھر معذور بنادیتی ہیں ،ہمیں اپنے خاندان کی گلشن کو صحت مند بنانا ہے تو اس کیلئے پولیو وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے اپنے بچوں کوضرور پلانے ہونگے ،مراد خان کاسی

پیر 30 نومبر 2020 16:10

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر کچھی مرادخان کاسی نے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح خانہ بدوشوں کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر کیا،ضلع میں مقرر کردہ ٹارگٹ کو حاصل کرنے کیلئے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے والدین،اساتذہ،علماء کرام،سیاسی،سماجی باشعور افراد مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا قومی حصہ ڈالیںڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی،ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند کی پولیو افتتاح کے موقع پر گفتگو ،اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جمیل احمدمستوئی،ڈی ایس وی فضل احمد باروزئی،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کچھی عمران خجک ،صدر ڈھاڈر پریس کلب محمد عارف بنگلزئی اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی اور ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رندنے کہا کہ پولیو ایک خطرناک قسم کی وائرس ہے جو چھوٹے بچوں کو لاحق ہوکر انہیں عمر بھر معذور بنادیتی ہیں اورانکی صحت مند صلاحیتوں کو دیمک کی طرح چاٹ لیتا ہے ہمیں اپنے خاندان کی گلشن کو صحت مند بنانا ہے تو اس کیلئے پولیو وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے اپنے بچوں کوضرور پلانے ہونگے تاکہ یہ صحت مند زندگی گزارسکیں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ٹیموں کی تشکیل،فیلڈ اور انکی مانیٹرنگ کی جائیگی تاکہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ قطرے پلانے سے نہ رہ جائے اس ضمن میں باقاعدہ پولیو ٹیموں کی چیکنگ کی جائیگی اور تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے رضاکار پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ساتھ تعاون بھی کیا جائے گا کیونکہ مہم کی کامیابی کا تمام تر سہرا یہی رضا کار ہیں جوگھر گھر جاکر بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلاتے ہیں یہ پولیو مہم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اہم کردار ادا کررہے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی سے ہم اس موذی بیماری سے جان چھڑا کر اپنے بچوں کی زندگیوں کو خطرناک اپائج بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہیںجوکہ ہمارا قومی فریضہ ہے جس میں ہر ذی شعور اپنا فریضہ سمجھ کر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں