ملک بھر کی طرح محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع کچھی کے زیر اہتمام ڈھاڈر میں بھی معذوروں کا عالمی دن منایا گیا

حکومت بلوچستان اور صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد بلوچ معذور افراد کو سہولیات کے حوالے سے کوشاں ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر لیاقت علی سومرو

جمعرات 3 دسمبر 2020 17:58

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) ملک بھر کی طرح محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع کچھی کے زیر اہتمام ڈھاڈر میں بھی معذوروں کا عالمی دن منایا گیا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع کچھی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیاقت علی سومرو ،معروف سماجی کارکن گل محمد بوہڑ ،گل شیر جتوئی ،صدر انجمن معذوران محمد خان جتوئی ،صحافی برادری سمیت معذور افراد نے کافی تعداد میں شرکت کی خصوصی افراد کی عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیاقت علی سومرو نے معذور افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد بلوچ معذور افراد کو سہولیات کے حوالے سے کوشاں ہے انکی صحت تعلیم اور دیگر زندگی کی ضروریات کیلئے ہمہ وقت محکمے سے رابطے میں رہتے ہیں جوکہ لائق تحسین اقدام ہے انہوں نے کہا ہے 2017 ایکٹ جوکہ خصوصی افراد کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اس پر مکمل طور پر عمل درآمد کرکے معذور افراد کو انکے کوٹے کا پانچ فیصد ملازمت بھی فراہم کی جائیگی اسکے علاوہ اس ایکٹ کے تحت تمام معذور عزت وقار اور خود داری کو بھی یقینی بنائی جائیگی معذور افراد کو تعلیمی معاشی سماجی ثقافتی اور مذہبی سرگرمیوں میں یکساں مواقع فراہم کرے گی گورنمنٹ اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ معذور افراد کو سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں ان کے کوٹہ کے مطابق نوکریاں فراہم کرے انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں پچاس لاکھ جبکہ بلوچستان میں دو لاکھ معذور افراد ہیں محکمہ ہٰذا ہر ممکن ان کی سرکاری طور پر مدد کرنے کا ذمہ دار ہے جس کیلئے بلوچستان حکومت نے امسال خصوصی افراد کیلئے 500 موٹر سائیکل اور ویل چیئر فراہم کی جس میں 12 موٹر سائیکل ضلع کچھی کے معذوران کو بھی دی گی اگلے سال 500 سے تعداد بڑھا کر 1000 موٹر سائیکلییں اور ویل چیئرمعذوران کو دیئے جائیں گے جس کیلئے حکومت بلوچستان اور محکمہ سوشل ویلفیئر کوشاں ہے

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں