ڈھاڈر،رند علی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی ہوٹل کے اندر فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ،باپ زخمی

جمعرات 3 جون 2021 18:30

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) ڈھاڈر،رند علی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی ہوٹل کے اندر فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ،باپ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا جب محمد عمر ولد عبد اللہ اور عبد اللہ ولد محمد عمر اقوام مری کو نامعلوم افراد نے رند علی بازار کے پکی ہوٹل میںفائرنگ کرکے زخمی کردیا گولیاں لگنے سے بیٹا محمد عمر شدید زخمی ہوا جن کو پولیس نے فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں محمدعمر کو شدید زخمی حالت میں کوئیٹہ منتقل کیا جارہا تھا راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے وجہ عنادپرانی رنجش بتائی جاتی ہے مذید کاروائی ڈھاڈر پولیس کررہی ہے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں