ڈھاڈر گردنواح میں طوفانی ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارشوں نے تبائی مچا دی، درجنوں درخت زمین سے اکھڑ گئے

جمعہ 4 جون 2021 00:22

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) ڈھاڈر گردنواح میں طوفانی ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارشوں نے تبائی مچا دی ،درجنوں درخت زمین سے اکھڑ گئے،متعدد بجلی اسٹریٹس لائٹس کے کھمبے بھی گر گئے طوفانی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈھاڈر اور گردنواح کے علاقوں میں شدید تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور یالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا طوفانی ہواؤںنے تبائی مچادی ہے ڈھاڈر بائی پاس کے قریب واقع السعودیہ ہوٹل کا شٹر گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی علاوہ ازیں طوفانی ہواؤں نے درجنوں درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے متعدد بجلی اور اسٹریٹ لائٹس کے کھمبے بھی زمین بوس ہوگئے ہیں شدید بارشوں کے بعد بالاناڑی اور ڈھاڈر میں بجلی کے متعدد کھمبوں زمین بوس ہونے کی اطلاع ہے جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے بارشوں کے بعد موسمخوشگوارہوگیا ہے جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ بارش کے باعث گرمی کا زور بھی ٹوٹ چکا ہے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں