ڈھاڈر،مشکاف گردونواحی علاقوں میںشدید ژالہ باری طوفانی ہواؤں بارشوں کے بعد مواصلات کا نظام کافی حد تک متاثر ،بجلی کے متعدد کھمبے زمین بوس ہوگئے

اتوار 6 جون 2021 16:15

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) ڈھاڈر،مشکاف گردونواحی علاقوں میںشدید ژالہ باری طوفانی ہواؤں بارشوں کے بعد مواصلات کا نظام کافی حد تک متاثر ہوا ،بجلی کے متعدد کھمبے زمین بوس ہوگئے،متاثرہ کھمبے رابطہ سڑکوں پر گرنے سے آمدرفت اور بجلی کی فراہمی بند ہونے سے پانی کی قلت پیدا ہوئی ضلعی انتظامیہ کچھی نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف اکٹیویٹی شروع کردی بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی راشن سامان بھی پہنچادیا گیا ہے ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر کچھی صلاح الدین نورزئی نے ڈھاڈر پریس کلب بولان کے صدر محمد عارف بنگلزئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہونے والی قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا بارش انسانوں کیلئے باعث رحمت ہے لیکن ڈھاڈر مشکاف گردنواح میںہونے والی حالیہ شدید طوفانی ژالہ باری بارشوںتیز ہواؤں نے عوام کی معمولات زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا ہے جس سے نہ صرف مقامی زمینداروں بلکہ عام آدمی کے بھی نقصانات ہوئے ہیں ہم نے اپنے تہی پی ڈی ایم اے اور دیگر بالا حکام کو علاقے کی صورتحال اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا ہے اور چند زمینداروں اورمالداروں کی بھیڑ بکریاں سینکڑوں کی تعداد میں ہلاک ہوئیں انکی فصلوں کو نقصان پہنچاضلعی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر انکی نقصانات کا تخمینہ لگاکر جائزہ لینے کے بعد متعلقہ ادارے کو رپورٹ ارسال کیا ہے تاکہ انکی ہر ممکن مدد کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ بارشوں سی بننے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فی الفور ایکشن لیکر واپڈا ،میونسپل کمیٹی ڈھاڈر،اور پی ایچ ای کچھی کے آفیسران کو ہدایت جاری کیئے جہاں جہاں بجلی کے کھمبے گر ے انہیں لیویز فورس کیجوانوں کی مدد سے دوبارہ بحال کرکے رابطہ سڑکیں بھی کلیئر کردی گئیں ہیں اور بجلی کی بندش کی وجہ سے متاثرہ واٹرسپلائیوں میں سے دوکی مرمت کرکے بحال کرادیا ہے جس سے شہریوں کوپینے کاصاف پانی بھی میسر ہوگا انشاء اللہ جلد بجلی کے متاثرہ کھمبوں،تاروں کی مرمت کا کام بھی مکمل ہوجائے گا جس سے بجلی کی ترسیل یقینی بن جائیگی انہوں نے مذید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کچھی ریلیف سرگرمیں جاری ہیں گزشتہ شب میری احکامات پر تحصیلدار ڈھاڈر نے متاثرہ خاندانوں کو راشن اور دیگر امدادی سامان پہنچادیا ہے ضلعی انتظامیہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کا شریک ہیں انکی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں