سیاسی مخالفین بجائے عوامی خدمت کے اب اپنی ناکامی کا ملبہ صحافیوں پر گرا رہے ہیں ،محمد عارف بنگلزئی

نوجوان صحافی نے انکی کارکردگی کا انکو آئینہ دکھایا تو وہ برا مان گئے واقعہ در اصل وحیدرزاق پر نہیں بلکہ آزادی صحافت پر حملہ ہے

ہفتہ 3 جولائی 2021 19:10

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2021ء) ڈھاڈر پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد عارف بنگلزئی منعقد ہوااجلاس میں سینئر نائب صدر حاجی رئیس نوروزخان ایری،جنرل سیکرٹری قاضی عرفان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اشوک کمار،انفارمیشن سیکرٹری عبدالحئی گولہ،خازن نصیر احمدبنگلزئی،ممبران شیر محمد رند،عرفان بنگلزئی،شنکر کمارنے شرکت کی اجلاس میں ڈیرہ مراد جمالی کے نوجوان صحافی مقامی اخبار کے رپورٹروحید رزاق بنگلزئی پر ڈیرہ مراد جمالی کے مقامی ہوٹل پر چند نامعلوم شر پسندعناصر کی جانب سے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی جس میں وحید رزاق کو شدید زخمی حالت میں ٹرامہ سنٹر منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعد بلوچستان بھر کے صحافتی حلقوں میں شدید غم غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین بجائے عوامی خدمت کے اب اپنی ناکامی کا ملبہ صحافیوں پر گرا رہے ہیں نوجوان صحافی نے انکی کارکردگی کا انکو آئینہ دکھایا تو وہ برا مان گئے واقعہ در اصل وحیدرزاق پر نہیں بلکہ آزادی صحافت پر حملہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے نصیر آباد میںسیاسی مخالفین اپنی ناکامی کا پردہ چاق کرچکے ہیںنوجوان صحافی علاقائی مسائل کو غیر جانبدار طریقے سے اجاگر کرتے ہیں عوامی آواج اجاگر کرنے کی پاداش میں عدم برداشت کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں مخالفین کو اگر سچائی ہضم نہیں ہوتا تو انہیں اپنی کارکردگی بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہیئے علاقے کے عوام اب باشعور ہیں وہ اب کرپشن اور اقرباء پروری کے دور کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے بیان کے توسط سے انہوں نے ڈی آئی جی نصیر آباد ،ایس ایس پی نصیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فی لافورملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر بلوچستان بھر کے صحافی وحید رزاق بنگلزئی کی حمایت میں صوبے بھر میں احتجاجی تحریک کی کال دینگے جسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ پولیس پر عائد ہوگی۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں