ڈھاڈر ،چوری ڈکیتی کی وارداتیں عام شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی بد امنی کی وجہ سے لنک روڈ سفر کیلئے غیر محفوظ

پیر 12 جولائی 2021 23:49

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) ڈھاڈر میںچوری ڈکیتی کی وارداتیں عام شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی بد امنی کی وجہ سے لنک روڈ سفر کیلئے غیر محفوظ گزشتہ روز بھی نامعلوم چور اسلحہ کی زور پرمنیر احمدسے موبائل اور نقدی لے اڑے پولیس کاروائی کرے عید قریب آتے ہی چوروں کی چاندنی ہونے لگی وارداتوں سے شہریوں میں خوف پولیس کاروائی کرے شہریوں کا مطالبہ،عید الا لضحیٰ قریب آتے ہی ڈھاڈر اور گردنواحی علاقوں میں چور ایک مرتبہ پھر سے سرگرم ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق متعدد خالی گھروں کا سامان لوٹنے سمیت چوری ڈکیتی بڑھ گئی ہے جس سے عوام میں خوف حراس پہل گیا ہے گزشتہ روز بھی منیر احمد نامی شخص سے چوروں نے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے ہیں شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے ڈھاڈر پولیس چوری ڈکیتی کرنے والے گروہ کے خلاف سخت ایکشن لیکر انکو گرفتار کرے تاکہ علاقے میں بدامنی پہلانے والے عناصر قانون کی گرفت میں آسکیں۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں