ڈھاڈر،مون سون سپیل سے قبل حبس شدید گرمی کی لپیٹ میںبجلی کم وولٹیج،ٹرپنگ برقی آلات نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا

پیر 12 جولائی 2021 23:49

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2021ء) ڈھاڈر،مون سون سپیل سے قبل حبس شدید گرمی کی لپیٹ میںبجلی کم وولٹیج،ٹرپنگ برقی آلات نے بھی کام کرنا چھوڑ دیاٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ دوپہر سے قبل شہری گھروں میں مقید ہو جاتے ہیں دفاتر میں حاضرکم دفتری امور ویٹس اپ کے ذریعے نمٹائے جانے لگے رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون سپیل کی پہلی بارش کی پیشنگوئی کے سبب شدید گرم مرطوب علاقوں میں شمار ڈھاڈر میں بارش سے قبل ہی حبس نے ڈھیرے ڈال دیئے ہی شدید گرمی کی وجہ سے برقی آلات بھی ٹھیک طرح سے سروس جاری نہیں رکھتے جس سے نہ صرف ائیر کنڈیشنز بلکہ ائیر کولرز،فریج،دیگر آلات بھی کام نہیں کرتے بجلی کی بار بار کی اپ اینڈ ڈاؤن سے کاروباری طبقہ بھی متاثر ہے بکر عید کے قریب آتے ہی درزیوں کو کپڑوں کی سلائی میں بجلی کی مکمل فراہمی نہ ہونے سے بھی کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بجلی کی ٹرپنگ کی وجہ سے معمولات بری طرح سے متاثر ہوررہے ہیںدوسری جانب شدید گرمی میں دو پہر سے قبل ہی شہری اپنے گھروں کا رخ کرنے لگ جاتے ہیں بارہ بجے کے بعد شہر میں ہو کا عالم چھائے رہتا ہے شہر گلی کوچے ویران ہوجاتے ہیں دوپہر کے وقت قومی شاہراہ بذریعہ روڈ سفر کیا جائے تو یوں لگتا ہے جیسے کوئی دیہات ہو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہونے کے ناطے سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہر میں عوام کی اکثریت خراسان کی سرد علاقوں کی جانب شفٹ ہوگئے ہیں جس سے شہر کی آبادی ویرانے میں تبدیل ہوچکی ہے حالیہ متوقع مون سون سپیل کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو بولان میں سیلابی کیفیت کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر ضروری سفر کرنے سے بھی اجتناب کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں