ڈپٹی کمشنر کچھی صلاح الدین نورزئی کا بارشوں سے متاثرہونے والے علاقوں کا دورہ

جمعہ 16 جولائی 2021 20:21

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر کچھی صلاح الدین نورزئی نے گزشتہ روز بارشوں سے متاثرہونے والے علاقوں کا دورہ کیا اسموقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حبیب نصیر ناصر،اسسٹنٹ کمشنر بھاگ ،لیویز انچارج ہیڈ کوارٹر ڈھاڈر بابو فدا حسین جتوئی اورمحکمہ آب پاشی کچھی کے آفیسران بھی انکے ہمراہ تھے دورے کے موقع پربالاناڑی کے گوٹھ شہبازوکے متاثرین کو امدادی راشن،ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیاضلع کے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز کو نقصانات کا مذید تفصیل مکمل کرنے کیلئے سروے کرنے کی ہدایات جاری کی علاوہ ازیں سنی شوران روڈ اور دیگر راستوں کو فی الفور کلیئر کرنے کیلئے مواصلات تعمیرات کچھی کے آفیسران کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن جن علاقوں کاسیلابی ریلے گزرنے کے بعد سے زمینی رابطہ منقطع ہوا ہے لنک روڈ سمیت شوران روڈ کی فی لفور مرمت کا کام شروع کرکے آمدرفت کے ذرائع بحال کیئے جائیںانہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے سنی شوران سمیت بالاناڑی کے متعدد دیہات زیر آب آگئے تھے جن کے متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر ریلیف ایکٹیوٹی شروع کردی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان،اشیاء خردنوش اور ٹینٹ پہنچادیا ہے مذید نقصانات کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں مفصل رپورٹ بھیجیں تاکہ متاثرہ خاندانوں تک امدادی سامان پہنچائی جاسکے انہوں نے مذید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کچھی دکھ اور اس گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے متاثرین کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے انکی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں