ڈھاڈر ،مویشی منڈی سمیت مال مویشوںکے باڑوں میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اسپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا

جمعہ 16 جولائی 2021 20:21

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) ڈپٹی ڈائریکٹر امور حیوانات ضلع کچھی ڈاکٹر محمدموسیٰ کی سربراہی میں ڈھاڈر مویشی منڈی سمیت مال مویشوںکے باڑوں اور جگہوں کو کانگو وائرس کی خطرناک وار سے بچاؤ کیلئے اسپرے مہم کا آغاز ہوچکا ہے گزشتہ روز ڈھاڈر مویشی منڈی سمیت گردنواح میںمحکمہ امورحیوانات کچھی کے ویٹرنری ڈاکٹرز نادر علی سیال،ڈاکٹرا مجدعلی کھوسہ،اسٹاک اسسٹنٹ لعل محمد ،خان محمد داجلی نے مالداروں کے مال مویشی اور قربانی کی جانوروں کی بھاڑوں سمیت جگہوں کانگو وائرس کے حملے سے بچاؤ کیلئے اسپرے کیاگیا اسموقع پر ڈاکٹرز نادر علی سیال اور ڈاکٹر امجد علی کا کہن تھا کہ عید قربان کے موقع پر کانگو وائرس کے حملے سے جانوروں کو بچاؤ کیلئے اسپرے ناگزیر ہے عوام اپنے بکریوں ،بھیڑ اور دیگر جانوروں کی جگہوں کو محکمہ لائیو اسٹاک کے عملے کے ساتھ رابطہ کرکے اسپرے کرائے تاکہ مالداروں کی جانور خطرناک وائرس کے حملے سے محفوظ رہ سکیں کانگووائرس کے حملے سے بچاؤ کیلئے شہری اپنے گھروں میں بنائے گئے باڑومیں بھی اسپرے کروائیں تاکہ اس وائرس کو پھلنے سے روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس بیماری کے علاوہ بھی دیگر جانوروں کے مہلک امراض سے متعلق محکمہ حیوانات کے تجربہ کار ڈاکٹروں سے رہنمائی اور مفید مشورے حاصل کرکے اپنی جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچا سکتے ہیں اسضمن میں محکمہ حیوانات کا اسٹاف ہمہ وقت دستیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں