ڈپٹی کمشنر بولان صلاح الدین نورزئی کا بالاناڑی،بھاگ اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ،صورت حال کا جائزہ

جمعہ 16 جولائی 2021 23:48

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بولان صلاح الدین نورزئی نے بالاناڑی, بھاگ اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے۔ تمام علاقوں میں شگافوں کی تعمیر اپنی نگرائی میں کروائی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حبیب نصیر ناصر، اسسٹنٹ کمشنر بھاگ حافظ محمد طارق، لیویز انچارج بھاگ یاسین چھلگری محکمہ آبپاشی کے آفیسران بھی موجود تھے بالا ناڑی کے گوٹھ شہبازو کو ریلیف کا سامان ٹینٹ وغیرہ پہنچایا اورحفاظتی بند کو لیویز کی مدد اور نگرانی میں تعمیر کروایا گیا اور۔

(جاری ہے)

تمام علاقہ جات کے ممکنہ مزید نقصانات کے ازالہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو سروے کیلئے احکامات جاری کئے گئے ڈپٹی کمشنر بولان صلاح الدین نورزئی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے انہیں درپیش مسائل کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس وقت متاثرین میں خیمے و اشیاء خوردونوش کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور سیلابی پانی کی زد میں آنے والے افراد کو بھی نکال دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں اور ان کو درپیش مسائل کے ازالے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائی

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں