مچھ اور بولان قومی شاہراہ پر غیر قانونی ایرانی پٹرول پمپس کی بھرمار

منگل 21 ستمبر 2021 00:12

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) مچھ اور بولان قومی شاہراہ پر غیر قانونی ایرانی پٹرول پمپس کی بھرمار مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے علاوہ ناپ تول میں بھی خیانت کرتے ہیں جبکہ پاکستانی پٹرول کہیں دستیاب نہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی تفصیلات کیمطابق بولان قومی شاہراہ اور مچھ وگردنواح میں غیرقانونی ایرانی پٹرول پمپس کی بھرمار ہیں ان پمپوں پر پٹرول کا معیار ہے نہ کوئی مقدار برابر ہیں مالکان مختلف کیمیکلز اور پٹرول مکس کرکے فروخت کرتے ہیں ان پٹرول کو استعمال کرنیوالے افراد کا کہنا ہے کہ بدبودار پٹرول استعمال کرنے کے بعد موٹر سائیکلوں کے انجنیں خراب ہورہے ہیں مالکان غیر معیاری پٹرول فی لیٹر 130 سے 140 روپے میں فروخت کررہے ہیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مچھ کے پٹرول پمپوں کے ناپ تول بھی برابر نہیں المیہ یہ ہے کہ پاکستانی پٹرول مچھ میں کہیں دستیاب نہیں غیرقانونی پٹرول مالکان کے من مانیاں جاری ہے لیکن ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مچھ میں غیر قانونی ایرانی پٹرول پمپس کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور مچھ میں پاکستانی پٹرول کا قیام عمل میں لائے تاکہ عوام کو روز روز ان غیر قانونی پٹرول پمپس کیوجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں