ایکسیئن پی ایچ ای کچھی کی کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 21 ستمبر 2021 20:58

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ایکسیئن پی ایچ ای کچھی کی کرپشن کے خلاف عوامی حلقوں کا احتجاج پی ایچ ای آفس ڈھاڈر میں سراپا احتجاج ریلی کا انعقاد، نعرے بازی کرپشن کے بے تاج بادشاہ کسی طور قبول نہیں عوام کے حقوق غضب نہیں ہونے دینگے ملک عارف رند،حاجی خان جتوئی دیگر کا خطاب ریلی میں حاجی ریاض احمدرند،وڈیرہ بابل براہمانی،عبدالحئی گولہ اور دیگرکثیر تعدادمیں شریک تھے تفصیلات کے مطابق ایکس ای این پی ایچ ای کچھی کے خلاف ڈھاڈر کے شہریوں نے وڈیرہ علی احمد رند کی قیادت میں پی ایچ ای آفس کچھی میں احتجاج دھرنا،مظاہرہ اور ریلی نکال کر شدید نعرہ بازی کی اسموقع پر مظاہرین سے ملک محمدعارف رند،حاجی خان جتوئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکس ای این پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کچھی نے محکمہ کو مال غنیمت سمجھ کرکرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں کچھی کے عوام اپنے حقوق ہڑپ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے موصوف آفیسر اکثر دفتر سے غائب رہتے ہیں عوام کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی میں مکمل ناکام ہونے کے بعد عوام کو یزیدیت کے دور میں دھکیل دیا ہے پانی کی پائپ لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے موصوف کو اپنی کرپشن کا بازار گرم رکھنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں انہوں نے کہا کہ سابق ایکس ای این کچھی کو ایک سازش کے تحت ٹرانسفر کردیا گیا ہے اور موجودہ ایکس ای این کو تعینات کرکے عجب کرپشن کی غضب کہانیوں کی داستانیں رقم کی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایکس ای این PHEکا فی الفور ٹرانسفر کرکے سابق ایکس ای این کو دوبارہ تعینات کیا جائے بصورت دیگر عوام شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے اور اپنے جائز حقوق کیلئے ہر جائز آپس کو استعمال میں لایا جائیگا۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں