ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور موسمیاتی تبدیلی میں درخت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،آزادخان خجک

درختوں کی وجہ سے موسم خوشگوار اور اس کے منفی اثرات سے بچا جاسکتا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کچھی

منگل 21 ستمبر 2021 20:58

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور موسمیاتی تبدیلی میں درخت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہر شہری ایک شجر لگاکر ماحول دوست اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کی منفی اثرات سے بچنے کیلئے درخت لگانا وقت کی ضرورت ہے ماحول کو خوبصورت اور پر سکون بنانے کیلئے ہمیں شجرکاری مہم کے تحت لگائے پودوں کی دیکھ بھال خود کرنی ہوگی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کچھی آزاد خان خجک نے پریس کلب ڈھاڈر بولان کے احاطے میں لگائے گئے پودوں کے معائینے کے دوران پریس کلب کے صدر محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں کیا اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈھاڈر گل منیر مگسی اور دیگر بھی موجود تھے آزاد خان خجک نے کہا کہ ڈھاڈر کچھی جنوبی ایشیاء کے گرم ترین خطہ میں واقع ہونے کی وجہ سے یہاں شدید گرمی پڑتی ہے جس سے درجہ حرارت پچاس سے بھی تجاوز کرجاتا ہے اور مون سون میں سیلاب سے ضلع متاثر بھی ہوتا ہے شدید گرمی اور سیلابی نقصانات سمیت موسمی تبدیلی میں درخت اہم رول ادا کرتے ہیں درختوں کی وجہ سے موسم خوشگوار اور اس کے منفی اثرات سے بچا جاسکتا ہے درختوں کی وجہ سے ماحول کی خوبصورتی میں بھی بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ درخت نہ صرف انسان دوست بلکہ جانور حیوان اور چرند پرند سب کیلئے یکساں اہمیت رکھتے ہیں ہمیں شجرکاری مہم کے دوران لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کرکے انکی نشو نما کرنا چاہیئے تاکہ یہ تنا آور درخت بن کر ماحول کو خوشگوار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں