پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا مشترکہ خواب ہے ،ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی

پیر 23 مئی 2022 16:38

پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا مشترکہ خواب ہے ،ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی
بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا مشترکہ خواب ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اس وباء سے چھٹکارہ پالینگے پولیو مہم کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ملکرمشترکہ جدو جہد کے ذریعے اس وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہیمہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرے کے ہرشہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ضلع میں کسی بھی شہری کا بچہ یابچی پولیو کے اس موزی مرض میں مبتلا نہ ہو کچھی بولان ڈھاڈر مچھ بھاگ سنی شوران کے عوام اپنے پانچ سال تک کے بچے بچیوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں جس سے وہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی،ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادپولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں کیاانکا کہنا تھا کہ ضلع میں پانچ روزہ پولیو مہم میں قبائلی عمائدین،علماء کرام،باشعور شہری والدین پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہرگھر کے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کردار ادا کریں تاکہ ہمارے معاشرے میں کسی بھی فرد کا بچہ یا بچی عمر بھر کی معذوری سے بچ جائے آنے والے دنوں میں ہماری نسلیں پاکستان کے بہتر روشن مستبقل کا باب ہیں انہوں کہا کہ پولیو کے اس موذی مرض کو ضلع سے پاک کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ضلع میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ محکمہ صحت کیساتھ مل کر کرونگا تاکہ کوئی بھی پولیو ٹیم کا شخص اپنی ڈیوٹی سے لاپروہی میں پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں کہا ضلع کے ہر تحصیل و یوسی میں پولیو ٹیمز کو لیویز اور پولیس فورس کے اہلکاروں کو تعنیات کیا گیا ہے اسموقع پر ڈی ایس وی کچھی فضل محمدباروزئی نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں میں 5سال تک کی عمر کی56398 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے جس کیلئے 267موبائل ٹیمیں، 12ٹرانزٹ پوائیٹ ،33 فیکس سینٹر اور 65 ایریا انچارج کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اس پانچ روزہ پولیو مہم میں کوئی بھی بچہ رہا جائے وہ اپنے بچوں کو ڈی ایچ او آفس میں پانچویں روز تک قطرے پلانے کے لیے لاسکتے ہیں جبکہ لیویز اور پولیس کی نگرانی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گیئے ہیں۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں