پی پی ایچ آئی بلوچستان کے ملازمین عرصہ دراز سے مستقلی کی راہ تک رہے ہیں ،ظفراحمد بلوچ

پیر 13 جون 2022 16:40

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2022ء) پی پی ایچ آئی ضلع کچھی کے صدرظفراحمد بلوچ،دیگر عہدیداران اشتیاق ظہیرصدیقی،سکندر علی،محمد عارف بنگلزئی،ظہیراحمد بھنگر،شہزاد خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کے ملازمین عرصہ دراز سے مستقلی کی راہ تک رہے ہیں جاب سیکورٹی نہ ہونے وجہ سے ملازمین میں اضطراب پایا جاتا ہیسالہا سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقلی کے آرڈرز جاری کرکے محکمہ صحت میں ضم کیا جائے انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کے ملازمین کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں پر پھلی آبادی کو انکی دہلیز پر یہی پی پی ایچ آئی کے ملازمین بی ایچ یوز میں صحت کی سہولیات فراہم کرکے خدمت انسانیت میں پیش پیش ہیں مگرکئی سالوں سے ملازمین بغیر کسی مراعات کے اس مہنگائی کے طوفانی دور میں بمشکل اپنی گھروں کی کفالت کررہے ہیں ایک طرف تو ملک میں بے لگام کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے پی پی ایچ آئی کے ملازمین کم تنخواہوں پر شدید گرمی،سردی موسمی حالات کی پرواہ کیئے بغیر دور آفتادہ علاقوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے تو دوسری جانب طویل عرصے سے محض کنٹریکٹ پر خدمات سر انجام دینے والے ملازمین مستقلی کی راہ تکتے تکتے کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں حکومت بلوچستان پی پی ایچ آئی کی خدمات کا اعتراف برملا کرتی ہے مگر انکو مستقل کرکے انکی پریشانیوں کو حل نہیں کیا جاتا جوکہ حل طلب دیرینہ مطالبہ ہے انہوں نے بیان کی توسط سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری بلوچستان،وزیر صحت، سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفورعرصہ دراز سے کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والیپی پی ایچ آئی بلوچستان کے تمام ملازمین کو مستقلی کے اڈرز جاری کرکے انکی مشکلات کو ختم کیا جائے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں